پنجاب میں 40 لاکھ 4 ہزار سے زائد، اسلام آباد میں 4 لاکھ 79 ہزار، آزاد کشمیر میں 1 لاکھ 64 ہزار بچوں کو ویکسین پلائی گئی
لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان، مظفرگڑھ ،بہاولپور میں سیلاب کی وجہ سے انسدادِ پولیو مہم مؤخر کر دی گئی
اسلام آباد(اے ایف بی)ملک بھر میں یکم ستمبر سے 7 ستمبر تک جار ی رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے ایک کروڑ 97 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو وائرس سے بچائو کے قطرے پلائے گئے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر(این ای او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں پولیو وائرس کے خاتمے کی جاری کوششوں کے تحت خصوصی انسدادِ پولیو مہم کے دوران 81 ہائی رسک اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر 1 کروڑ 97 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جو پاکستان کے پولیو کے خاتمے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔انسدادِ پولیو مہم کے دوران پنجاب میں 40 لاکھ 4 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی گئی جبکہ سندھ میں تقریباً 87 لاکھ 27 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔بلوچستان میں 22 لاکھ 27 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی گئی پنجاب کے نو اضلاع جن میں لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان، مظفرگڑھ اور بہاولپور شامل ہیں، میں سیلاب کی وجہ سے خصوصی انسدادِ پولیو مہم مؤخر کر دی گئی ہے جس کے نتیجے میں رسائی اور آپریشنز متاثر ہوئے ہیں۔ان اضلاع میں پولیو مہم کی نئی تاریخیں جلد اعلان کی جائیں گی تاکہ ہر بچے کو بروقت ویکسین فراہم کی جا سکے