لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ سہیل فاضل نے سموگ تدارک مہم کے تحت شہریوں میں ماسک اور آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے سموگ تدارک بارے استفسار بھی کیا۔ انہوں نے گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کا دھواں چیک کیا اور خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے والی موٹرسائیکلوں کو بند کر ایا۔