ناقص ایل پی جی ، 5 کمپنیوں کوجرمانہ

اوگرا کا ایل پی جی پلانٹس کا معائنہ ،نوٹسز، کمپنیاں جواب سے مطمئن نہ کر سکیں، نگرانی  جاری  رہیگی:ترجمان
لاہور (خصوصی رپورٹ)ملک   کے مختلف علاقوں  میں غیر معیاری ایل پی جی فروخت  کی شکایات پر اوگرا کی 5 بڑی کمپنیوں کیخلاف کارروائی ، پانچ پانچ لاکھ جرمانہ عائد کردیا۔ اوگرا کے مطابق اتھارٹی نے مختلف ایل پی جی پلانٹس کا معائنہ کیا، متعدد ایل پی جی پلانٹس اوگرا قوانین کی خلاف ورزی  میں ملوث پائے گئے۔ تیز گیس پرائیویٹ لمیٹڈ، دریا شاہ انرجی پرائیوٹ لمیٹڈ، سائنرجی ریسورسز پرائیویٹ لمیٹڈ،جمیسٹو انرجی پرائیویٹ لمیٹڈاور عزیز گیس پرائیویٹ لمیٹڈ  کمپنیوں کو جرمانے کیے گئے۔  اتھارٹی نے کمپنیوں کو نوٹسز کے بعد جواب کا موقع فراہم کیا۔کمپنیاں اتھارٹی کو   جواب سے مطمئن نہ کر سکیں۔اوگرا ترجمان کا کہنا ہے کہ صارفین کے تحفظ کیلئے ایل پی جی پلانٹس کی نگرانی سختی سے جاری رہیگی،قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کسی   صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔