کمپنیاں بھارت سمیت دیگر کم آمدنی والے ممالک میں مضر صحت اجزا ء والی مصنوعات پیش کر رہی ہیں،رپورٹ
نئی دہلی (آئی این پی )معروف عالمی کمپنیاں پیپسی کو اور یونی لیور بھارت میں غیر معیاری مصنوعات فروخت کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کی بڑی خوراک اور مشروبات بنانے والی کمپنیاں امیر ممالک کے مقابلے میں غریب ممالک میں نسبتا غیر صحت مند مصنوعات فروخت کر رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں بھارت سمیت دیگر کم آمدنی والے ممالک میں مضر صحت اجزا ء والی مصنوعات پیش کر رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق صارفین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کمپنیوں کو دنیا بھر میں یکساں معیار کو یقینی بنانا چاہیے۔