ملزموں پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ،عدالتی مفرور بھی پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں ڈولفن سکواڈ کی 24/7 سنیپ چیکنگ و پٹرولنگ جاری ہیں 48 گھنٹوں کے دوران سٹریٹ کریمینلز، اشتہاریوں، عدالتی مفروران، کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق 46 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 242 ملزمان گرفتار کئے گئے گرفتار ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ڈولفن سکواڈ نے 114 ریکارڈ یافتہ 62 عادی مجرمان کو حراست میں لیامختلف زیر سماعت مقدمات میں 20 عدالتی مفروران بھی گرفتار کئے گئے۔شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ہر وقت الرٹ ہیں