لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کاشہرمیں اشتہاریوں، عادی مجرموں اور عدالتی مفروروں کیخلاف سپیشل آپریشن جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق 72 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں کارروائیوں میں سنگین مقدمات میں مطلوب 25 اشتہاریوں سمیت مجموعی طور پر 330 ملزموں کو گرفتار کیا گیاجن میں 209 ریکارڈ یافتہ اور 73 عادی مجرم شامل ہیں۔23 عدالتی مفروروں کو بھی حراست میں لے کر متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا۔