ڈولفن سکواڈ کا اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور(کرائم رپورٹر)ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ کا بین الاصوبائی فنانشل کرائم کے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہے فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب 13 اشتہاریوں کو شہر کے مختلف جگہوں سے گرفتار کیا گیاملزمان راولپنڈی،اسلام آباد، شیخوپورہ اور لاہور پولیس کو مطلوب تھیملزمان نے شہریوں سے لین دین، نوسر بازی اور فراڈ کی نیت سے بوگس چیک دیے تھیملزمان کو انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی و ای پولیس پوسٹ ایپ کی مدد سے گرفتار کیا گیاملزمان کیخلاف تھانہ سول لائن (راولپنڈی)، سیکٹریٹریٹ (اسلام آباد)، سٹی (فاروق آباد) اور لاہور کے 10 تھانوں میں مقدمات درج ہیں ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے گزشتہ 7 سال سے لاہور میں روپوش تھے۔گرفتار ملزمان شکیل، انیس، عقیل، دانش، عارف دیگر کارروائی کیلئے تھانہ چوہنگ، نواں کوٹ، ڈیفنس اے، لٹن روڈ دیگر کے حوالے کر دیا گیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق  فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گامعصوم و سادہ لوح شہریوں سے فراڈ و نوسر بازی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں