ڈولفن سکواڈ :59 اشتہاریوں سمیت درجنوں ملزم قابو کرلئے

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن اور پی اے ریو کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈکیتی و چوری میں ملوث 8 ملزموں گرفتار کرکے 2 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ڈولفن سکواڈ نے 14 خطرناک ڈکیت گینگز سمیت دورانِ پٹرولنگ 59 اشتہاری اور 459 عادی مجرموں سمیت 35 عدالتی مفروروں کو گرفتار کے ناجائز اسلحہ جبکہ منشیات فروشوں سے 14 بوتلیں شراب، چرس، آئس اور ہیروئین برآمد کی گئی۔ 113 مشکوک گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند کی گئیں،56 ون ویلنگ، 5 پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی میں ملوث ملزموں کو گرفتاراور 67 سے زائد افراد کو ریسکیو بھی کیا گیا۔