112 مشکوک گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں میں بند کروادی گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں جرائم کے خاتمے کے لیے ڈولفن پولیس نے مئوثر کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی ڈولفن اختر نواز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 موٹر سائیکلیں اور 2 موبائل فون برآمد کیے گئیڈولفن سکواڈ نے مختلف کارروائیوں کے دوران 9 خطرناک ڈکیت گینگز کو بھی گرفتار کیا۔ دورانِ پٹرولنگ مجموعی طور پر 43 اشتہاری، 438 عادی مجرمان اور 40 عدالتی مفروران کو حراست میں لیا گیاگرفتار ملزمان کے قبضے سے 13 پستول،2 رائفلیں، درجنوں گولیاں اور میگزینز برآمد کیے گئے۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 10 بوتلیں شراب، چرس، آئس اور ہیروئین بھی قبضے میں لی گئی۔ڈولفن پولیس نے 112 مشکوک گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں میں بند کروائیں جبکہ 634 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ مزید برآں 56 ون ویلنگ،4 پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیاایس پی ڈولفن اختر نواز نے بتایا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت مختلف ہیڈز میں 137 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیاڈولفن سکواڈ اور پی آر یو شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت پرعزم ہیں۔