جیب تراش چور گینگ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

ملزم کھڑی گاڑیوں سے بھی رقم اور موبائل نکال لیتے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)نولکھا پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی جیب تراش چور گینگ کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق نولکھا پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی جیب تراش چور گینگ کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کرلیا ملزم کھڑی گاڑیوں میں سے رقم اور موبائل نکال لیتے تھیملزمان کے قبضہ سے 40 ہزار نقد رقم 2 موبائل 1 موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیاملزمان اندرون نولکھا ریلوے اسٹیشن اور لاری اڈہ سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھیملزمان مارکیٹ بازار اور رش والی جگہوں پر جیب تراشی کرتے تھیگرفتار ملزمان میں سمیر اور عاطف شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیں ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے نولکھا پولیس کو متحرک جیب تراشوں کی گرفتاری پر شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔