2 رکنی چور گینگ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

لاہور(کرائم رپورٹر) سِول لائنز ڈویڑن پولیس نے متحرک جرائم پیشہ گینگز کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ چوکی بی بی پاک دامن پولیس نے کارروائی کے دوران 2 رکنی چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کو بوہڑ والے چوک کے قریب جدید ٹریسنگ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان چند روز قبل مشینوں والی مارکیٹ میں واقع ایک گودام سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار ہو گئے تھے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ مشینیں، 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، ایک پستول اور موبائل فونز برآمد کر لییگرفتار ملزمان مشتاق اور عارف سنگین نوعیت کے مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھیایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے کامیاب کارروائی پر چوکی انچارج بی بی پاک دامن اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔