دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)مستی گیٹ پولیس نیخفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکل موبائل،نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لی گئی ملزمان اندرون سٹی سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے ملزمان مارکیٹ بازار اور رش والے مقامات پر واردات کرتے تھے ملزمان بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکل لیکر رفو چکر ہو جاتے تھے گرفتار ملزمان میں سرغنہ یاسر اور ساتھی عاصم شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے مستی گیٹ پولیس کو متحرک گینگ کی گرفتاری پر شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔