منشیات فروشوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا

 ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں:ڈاکٹر عبدالحنان
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیاایس ایچ او تھانہ ریس کورس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئیکرسمس کے پر مسرت موقع اور نیو ایئر کی آمد پر نوجوان نسل کو شراب فروخت کرنے والا ریکارڈ یافتہ ملزم جاوید مسیح شراب سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کے مطابق ملزم کے قبضہ سے کی 10 لیٹر امپورٹڈ شراب برآمد کی گئی ملزم کا لاہور کے مختلف علاقوں میں نوجوان نسل کو منشیات فروشی کا اعتراف کیاملزم کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹیگیشن ونگ منشیات سیل کر دیا گیاایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او تھانہ ریس کورس ذوالقرنین ناز اور پولیس ٹیم کو شاباش دی نوجوان نسل کے مستقبل کی بربادی کا سبب بننے والے منشیات فروش کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں کرسمس کے موقع پر منشیات جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں،