گھیرا تنگ،3منشیات فروش گرفتار، کروڑوں کی ہیروئن برآمد

 منشیات سے پاک شہر کے لیے پر عزم ہیںڈولفن سکواڈ نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا:ایس پی سٹی
لاہور(کرائم رپورٹر)گھیرا تنگ،3منشیات  فروش گرفتار، کروڑوں کی ہیروئن برآمدسکواڈ شیرا کوٹ نے شاندار کار روائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 12 کلو سے زائد ہیروئن  برآمد کرلی سیکٹر انچارج اکبر ڈوگر نے کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن برآمد کی ترجمان ڈولفن کے مطابق سب انسپکٹر اکبر ڈوگر نے ڈولفن ٹیم کے ہمراہ بابو صابو ٹرک اڈا کے قریب ہیروئن کو برآ مد کیا ہیروئن کو ایک بڑی بوری میں پیک کیا گیا تھا موقع سے کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں ہوا۔ڈولفن ٹیم نے ہیروئن کی سپلائی کو ناکام بنا دیا اور نامعلوم ملزم فرار ہوگیا ڈولفن سکواڈ سیکٹر انچارج اکبر ڈوگر نے مزید کارروائی کیلئے ہیروئن تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کر دیا۔ڈی ایس پی غلام دستگیر کی سربراہی میں شاہدرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں مالیت کی منشیات کی ترسیل ناکام بناتے ہوئے ملزم کوگرفتارکرلیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق شاہدرہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیصل کو گرفتار کرلیاملزم فیصل کے قبضہ سے 8 کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی ملزم لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے شہر کے مختلف مقامات پر ہیروئن فروخت کرتا تھاملزم شاپر کے بیگز میں رکھ کر منشیات کی سپلائی کرتا تھاملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے انسداد منشیات فروشی کے خلاف بڑی کارروائی کرنے پر ڈی ایس پی غلام دستگیر ،ایس ایچ او شاہدرہ اسد عباس اور پولیس ٹیم کو شاباش دی،ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ منشیات سے پاک شہر کے لیے پر عزم ہیںڈولفن سکواڈ نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیاراوی روڈ ڈولفن نے کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور منشیات فروش کوگرفتارکرکے آئس برآمد کر لی ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے دوران پٹرولنگ بتی چوک پر مشکوک موٹر سائیکل سوار کو چیک چیکنگ پر ملزم کے قبضہ سے 400 گرام آئس برآمد کی گئی ملزم کا مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیاایس ایچ او ہربنس پورہ محمد عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ ملزم کلیم شریف کے کندھے پر لٹکے ہوئے بیگ سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم کلیم شریف سے لاکھوں مالیت کے5 پستول اور 480 گرام آئس برآمد کی گئی ملزمان کا علاقہ غیر سے بزریعہ ان لائن اسلحہ اور منشیات منگوا کر مختلف علاقوں میں اسلحہ اور منشیات کی سپلائی دینے کا اعتراف کیا ہے ۔