بلال، حیدر، عامر، زین زیشان کانو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیاچوکی انچارج اعوان ڈھائے والا بشارت علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے دوران چیکنگ 5 ملزمان بلال، حیدر، عامر، زین زیشان کواسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کرکے ملزمان سے 2کلو سے زائد چرس 3پستول اور گولیاں برآمد کر لیں۔ ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان نے مضافاتی علاقوں میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا۔