منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ

 بدنام زمانہ منشیات فروش منیر سے لاکھوں کی 6کلو گرام چرس برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیاساندہ پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کے مطابق ملزم منیر یونس شاہدرہ سے بھاری مقدار میں منشیات ساندہ کے علاقہ میں فروخت کرنے آیا تھاملزم کو خفیہ اطلاع پر ساندہ کے علاقہ شبلی ٹاؤن بازار سے گرفتار کیا گیاملزم منیر یونس سے لاکھوں روپے مالیت کی 6کلو گرام چرس برآمد کی گئی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے حوالہ انویسٹی گیشن کر دیا گیاایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ڈی ایس پی ذکریا یوسف ایس ایچ او ساندہ رضوان خاں اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،