لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن پولیس نے2خواتین کو گھر میں داخل ہو کر چھری کے وار سے زخمی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق معمولی رنجش پر سمیرا اور اس کی دوست سونیا کو زخمی کرنے کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر پولیس نے مرکزی ملزم نبیل کو گرفتار کر کے اس سے آلہ اقدام قتل برآمد کر لیا ۔