لاہور (کرائم رپورٹر) شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں ظالم سفاک باپ کا کمسن 9 سالہ بیٹی ایمان فاطمہ کو چھریوں کے وار سے زخمی کرنے کا معاملہ۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کی ہدایت پر ایس ایچ او شمالی چھاؤنی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ظالم سنگدل ملزم آصف کو گرفتار کر لیا۔ زخمی ایمان فاطمہ طبی امداد کے لیے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر علاج معالجہ جاری ہے۔ ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم آصف کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی کینٹ نے فوری کارروائی کرنے پر ایس ایچ او شمالی چھاؤنی محمد رومان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ معصوم بچوں پر تشدد کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔