شک کی بنیاد پر بیوی کو چھری کے وار سے زخمی کرنے والا گرفتار

لاہور ( کرائم رپورٹر) مصری شاہ پولیس نے شک کی بنیاد پر بیوی کو چھری کے وار سے زخمی کرنے والے کو گرفتار کر لیا۔43سالہ نگینہ کو چھری سے زخمی کرنے کی اطلاع پر ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیا۔ پولیس نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے ملزم جمال شاہ کو آلہ اقدام قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ملزم نے رات گئے خاتون کے پیٹ اور گردن کے قریب چھری کے وار کئے۔ خاتون کو میو ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ،مضروبہ کی حالت تشویشناک ہے۔