شہری کو چھری کے وار سے زخمی کرنے والا پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ چوکی بیگم کوٹ پولیس نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے شہری کو چھری کے وار سے زخمی کرنے والا ملزم کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزم زبیر نے معمولی لڑائی جھگڑے پر شہری کو زخمی کر دیا ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ انچارج چوکی بیگم کوٹ نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے واقعہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیازخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے بروقت ریسپانس پر انچارج چوکی بیگم کوٹ محمد رضوان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی