وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عوامی صحت کے شعبے میں کئی اہم اقدامات متعارف کرائے ہیں، جنہیں عوامی خدمت کا نیا معیار قرار دیا جا رہا ہے۔
ان اقدامات میں نوازشریف کینسر ہسپتال اور سرگودھا میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں نوکیموتھراپی اور نو سرجری کی سہولتیں شامل ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز کے تحت پنجاب میں عوامی صحت کے لیے بڑے پراجیکٹس شروع کیے گئے ہیں، جن میں پنجاب ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز، کلینک آن ویل، فیلڈ ہسپتالوں کی سروسز اور دیہی علاقوں کے مراکز صحت کی ری ویمپنگ شامل ہیں۔ پنجاب میں 2800 سے زائد ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کی جا رہی ہے، اور 68 لاکھ مریضوں کو کلینک آن ویل سروسز سے فائدہ پہنچ چکا ہے۔
اس کے علاوہ، فیلڈ ہسپتالوں سے 9 لاکھ مریض مستفید ہوئے ہیں، جہاں ایکسرے، لیب ٹیسٹ اور ماں بچے کی صحت کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ پنجاب کے ضلعی ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی پوری کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور دل کے مریضوں کے لیے چیف منسٹر ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت مفت علاج اور آپریشن شروع کر دیے گئے ہیں۔