پنجاب میں صحت کے چار بڑے پراجیکٹس کا جائزہ، وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس

پنجاب میں صحت کے چار بڑے پراجیکٹس کا جائزہ، وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے میں جاری چار بڑے ہیلتھ پراجیکٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 اس میں بچوں کی ہارٹ سرجریز، ٹرانسپلانٹ پروگرام اور ڈائیلائسز سہولیات کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 16,625 بچوں کی رجسٹریشن کی گئی، جن میں سے 11,000 سے زائد کامیاب سرجریز مکمل ہو چکی ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں 7,664 بچوں کے آپریشنز اور دیگر طبی پروسیجرز انجام دیے گئے، اور 3,802 بچوں کا علاج سرکاری خرچ پر مکمل کیا گیا۔سی ایم سپیشل انیشی ایٹو برائے ٹرانسپلانٹ پروگرام کے مطابق، 2,001 مریض رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 1,574 کی کامیاب ٹرانسپلانٹیشن ہو چکی ہے۔

 اس پروگرام کے تحت 255 مریضوں کو مفت لیور ٹرانسپلانٹ فراہم کیا گیا، جس پر حکومت پنجاب نے تقریباً 65 لاکھ روپے خرچ کیے۔ علاوہ ازیں، 799 گردوں کی پیوندکاری، 460 کوکلیر ٹرانسپلانٹ، 32 کارنیل اور 28 بون میرو ٹرانسپلانٹ بھی مفت انجام دیے گئے ہیں۔سی ایم سپیشل ڈائیلائسز پروگرام کی کارکردگی کے مطابق، 38,125 مریض رجسٹرڈ ہیں اور اب تک ساڑھے 15 لاکھ سے زائد ڈائیلائسز پروسیجرز مکمل کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس میں ان منصوبوں کو مزید مؤثر بنانے اور زیادہ سے زیادہ مریضوں تک سہولیات پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔