پنجاب میں سرکاری سطح پر معیاری اور سستی اشیاء کی ہوم ڈیلیوری کا پہلا اور بے مثال پراجیکٹ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں کامیابی سے جاری ہے، جو عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کر چکا ہے۔
پنجاب کے 35 شہروں کے 46 سہولت بازاروں سے فری ہوم ڈیلیوری کے تحت اب تک تین لاکھ 12 ہزار سے زائد آرڈرز کی ڈیلیوری مکمل کی گئی ہے۔ اس پراجیکٹ کے ذریعے 13 بنیادی اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے، جن کے نرخ ڈی سی نوٹیفائیڈ ریٹ سے 7 فیصد تک کم ہیں۔شہری گوگل پلے اسٹور اور ایپل اسٹور پر دستیاب فری ہوم ڈیلیوری ایپ کے ذریعے آرڈر کر سکتے ہیں، جس سے نہ صرف ڈیلیوری مفت ہوتی ہے بلکہ صارفین 7 فیصد تک بچت بھی کر سکتے ہیں۔ اس پراجیکٹ کے تحت آلو، پیاز، ٹماٹر، کدو، لہسن، سیب، کیلا، کھجور، لیموں، امرود، تربوز کے ساتھ ساتھ دال چنا، بیسن، آٹا اور چینی بھی آرڈر کی جا سکتی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ فری ہوم ڈیلیوری کے ذریعے شہریوں کو گھر بیٹھے 110 ملین روپے کی بچت ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کے اثرات کسی صورت عوام تک نہیں پہنچنے دیں گے اور یہ پراجیکٹ بتدریج پنجاب کے دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا۔