پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نئی لُک نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔
ان کے منفرد انداز اور اسٹائل کو عوام اور نیٹیزنز کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔گزشتہ روز بے نظیر بھٹو کی 17ویں برسی کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی، جہاں ان کی نئی لُک نے لوگوں کی توجہ حاصل کی۔ بلاول نے سیاہ لباس، سیاہ لانگ کوٹ اور سرمئی رنگ کا صافہ پہنا تھا، جبکہ ان کے بالوں کا اسٹائل اور چہرے پر کالے چشمے نے انٹرنیٹ پر صارفین کو بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی یاد دلادی۔سوشل میڈیا پر بلاول بھٹو کے نئے انداز کو نہ صرف رنبیر کپور سے موازنہ کیا جا رہا ہے بلکہ کچھ جیالے انہیں مستقبل کا "ہینڈسم وزیرِاعظم" بھی قرار دے رہے ہیں۔ بلاول کا یہ نیا انداز ان کی شخصیت میں مزید جاذبیت پیدا کرتا ہے، اور ان کے فالوورز ان کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔