چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن ژیمن سے ملاقات کی، جس میں بین الاقوامی تعلقات اور اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔بعدازاں بلاول بھٹو زرداری نے یونیورسٹی کے طلبہ سے ملاقات کی اور "پاک چین دوستی کا ماضی، حال اور مستقبل" کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سن ڈے گانگ نے ابتدائی کلمات ادا کیے۔تقریب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے طلبہ کے عالمی تعلقات عامہ سے متعلق سوالات کے جوابات دیے اور پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔