رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، کرینہ اور کرشمہ کپور نریندر مودی سے ملاقات کے لیے روانہ

رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، کرینہ اور کرشمہ کپور نریندر مودی سے ملاقات کے لیے روانہ

بالی ووڈ کا معروف کپور خاندان بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے لیے ممبئی سے روانہ ہو گیا ہے۔

 یہ ملاقات بھارتی وزیرِ اعظم کو راج کپور فلم فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دینے کے لیے کی جا رہی ہے۔ اس فیسٹیول کا انعقاد لیجنڈ اداکار اور ہدایتکار راج کپور کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا جا رہا ہے۔فیسٹیول 13 دسمبر سے شروع ہوگا اور اس میں راج کپور کی مشہور فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ کپور خاندان کے افراد، جن میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، سیف علی خان، کرینہ کپور، کرشمہ کپور اور نیتو کپور شامل ہیں، نریندر مودی سے ملاقات کے لیے ممبئی سے روانہ ہوئے ہیں۔

رنبیر کپور نے گزشتہ ماہ اس فیسٹیول کو منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس کا مقصد اپنے دادا راج کپور کی فلموں اور ان کی وراثت کو زندہ رکھنا ہے۔ راج کپور، جو بھارتی فلم انڈسٹری کے ایک عظیم اداکار اور ہدایتکار تھے، 14 دسمبر 1924 کو پیدا ہوئے تھے اور 2 جون 1988 کو 63 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔اس فلم فیسٹیول کے ذریعے کپور خاندان اپنے دادا کی فلمی وراثت کو اجاگر کرنے اور بھارتی فلم انڈسٹری میں ان کی خدمات کو سراہنے کی کوشش کر رہا ہے۔