پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی غزہ کے مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ جنگ بندی توڑنے والا ملک اسرائیل ہے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے اقدامات تاریخی ہیں، جیسے خیبر پور اکنامک زون دنیا کا بہترین اکنامک زون اور سیلاب متاثرین کے لیے بی سی لاکھ گھر مالکانہ حقوق پر فراہم کرنا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست عزت اور تاریخ رقم کرنے کے لیے کی جاتی ہے۔چیئرمین پی پی پی نے یہ بھی بتایا کہ بی آئی ایس پی پروگرام عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے اور وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اس سے کئی بار فائدہ اٹھایا ہے۔