اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج شام اہم ملاقات متوقع ہے، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال کے علاوہ سندھ سے متعلقہ اہم امور پر بھی گفتگو کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج اسلام آباد پہنچیں گے اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں سندھ کے عوام کی کینال سے متعلق خدشات اور تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھے جائیں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران کینال منصوبے سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوگی اور ممکنہ طور پر مثبت پیش رفت کا امکان ہے۔اس ملاقات کو وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان تعلقات میں بہتری اور عوامی فلاحی منصوبوں میں تعاون کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔