کراچی (آئی این پی ) کراچی کے مختلف مقامات پر مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث کینٹ سٹیشن سے روانہ ہونیوالی تمام ٹرینوں کو ڈرگ روڈ اور لانڈھی سٹیشنز پر اضافی سٹاپ دے دیا گیا۔ ریلوے ترجمان کے مطابق مسافروں کی سہولت کیلئے ڈرگ روڈ اور لانڈھی سٹیشنز پر اضافی سٹاپ دیا گیا ہے تاکہ سڑکوں کی بندش کی وجہ سے جو مسافر کینٹ سٹیشن نہ پہنچ سکیں وہ ڈرگ روڈ اور لانڈھی سٹیشن سے ٹرین میں سوار ہوسکے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کینٹ سٹیشن سے روانہ ہونے والی تمام ٹرینیں ڈرگ روڈ اور لانڈھی سٹیشن پر سٹاپ کریں گی۔