ٹرینوں اور مسافروں کا تحفظ ،ٹرینوں میں جیمرز کی تنصیب

  ہر ٹرین میں تین جیمرز لگانے اور حساس ریلوے روٹس پر سیکیورٹی گشت میں اضافہ
رواں ماہ سات اکتوبر کو جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دھماکے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا
لاہور(آئی این پی )محکمہ ریلوے نے ٹرینوں اور ریلوے ٹریکس پر دہشتگردی کے بڑھتے واقعات اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کی روک تھام  کے پیش نظر   ٹرینوں میں جیمرز کی تنصیب کے احکامات جاری کر دئیے  ۔ریلوے نیٹ ورک کو دہشتگردانہ حملوں سے محفوظ بنانے کیلئے  ہر ٹرین میں تین جیمرز لگانے اور حساس ریلوے روٹس پر سیکیورٹی گشت میں اضافہ کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے رواں ماہ سات اکتوبر کو جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دھماکے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔اجلاس میں ریلوے کی زمینوں پر قبضہ مافیا کے خاتمے کے لیے بھی سخت اقدامات کی سفارش کی گئی، حکام کے مطابق ریلوے کی 16 ہزار ایکڑ زمین زیرِ استعمال ہے، 3 ہزار 253 ایکڑ پر قبضے جبکہ 457 ایکڑ زمین با اثر افراد کے قبضے میں ہے۔