لاہور (اے پی پی)ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر دو ٹرینوں کو دو مختلف سٹیشنوں پر سٹاپ کرنے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے لاہور،وزیرآباد،لاہور براستہ نارووال،سیالکوٹ کے درمیان چلنے والی سیالکوٹ ایکسپریس(171اپ/172 ڈاوٓن) کو گنہ کلاں ریلوے سٹیشن پر 2 منٹ سٹاپ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔عوام کو یہ سہولت تین ماہ کیلئے عارضی بنیادوں پر حاصل ہوگی جبکہ راولپنڈی،کراچی،راولپنڈی براستہ وزیرآباد، حافظ آباد، سانگلہ ہل،فیصل آبادکے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس(45اپ/46 ڈاوٓن) کو لودھراں ریلوے سٹیشن پر 2 منٹ سٹاپ کی اجازت دے دی ہے۔اس فیصلے پر فوراً عملدرآمد ہوگا۔