اسلام آباد (آن لائن) تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے معاملے پر قومی اسمبلی میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔جمعہ کے روز اجلاس کے دوران رکنِ قومی اسمبلی آسیہ اسحاق نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ سے سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک والے ہر بار حکومت کو دباؤ میں لانے کے لیے اسلام آباد کا رخ کرتے ہیں، جو ریاستی رٹ کے لیے چیلنج بن چکا ہے۔