ایران کیساتھ بات چیت ہفتہ کو طے ،کسانوں کے لیے ریلیف زیرغورہے:ترجمان کیرولین لیویٹ
واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونی ورسٹی کا ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا عندیہ دیدیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکی صدرٹرمپ چاہتے ہیں کہ ہارورڈ یونی ورسٹی معافی مانگے اور ہارورڈ یورنی ورسٹی کو وفاقی قوانین پر عمل کرنا چاہیے۔ ترجمان وائٹ ہائوس کے مطابق ہارورڈ کوکالج کیمپس میں یہودی امریکی طلبہ کیخلاف یہود دشمنی پربھی معافی مانگنی چاہیے۔پریس سیکرٹری وائٹ ہاس کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری پروگرام پر بات چیت ہفتہ کو طے ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ ٹرمپ نے کینیڈا پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے، کسانوں کے لئے ریلیف پر غور کیا جا رہا ہے۔