پنجاب یونی ورسٹی گارڑزحملہ معاملہ: اسلامی جمعیت طلبہ کے 5کارکن گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب یونی ورسٹی کے سکیورٹی گارڈزپرحملے اوردھمکیوں کے معاملے پر پولیس نے اسلامی جمعیت طلبہ کے5کارکنوں کوگرفتارکرلیا۔ترجمان جامعہ پنجاب کے مطابق گرفتارکارکنوں میں سکیورٹی آفیسرکوجان سے مارنے کی دھمکی کے الزام میں معتمد صہیب فخری شامل ہیں۔