کولمبیا یونی ورسٹی کے فلسطین کے حق میں مظاہرے کرنیوالے 65سے زائد طلبہ معطل

بگوٹا(آئی این پی )کولمبیا یونی ورسٹی نے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے والے 65سے زائد طالب علموں کو معطل کر دیا ۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق یونی ورسٹی کے عہدیدار نے بتایا کہ طلبہ کو عبوری معطلی پر رکھا گیا ہے، اور ان پر ہاسٹل تک رسائی کے علاوہ آخری امتحانات دینے یا کیمپس میں داخل ہونے پر پابندی ہوگی۔عہدیدار کے مطابق کولمبیا نے احتجاج میں حصہ لینے والے دیگر کالجوں کے طلبا اور سابق طالب علموں سمیت 33 دیگر افراد کو کیمپس سے باہر جانے سے بھی روک دیا ہے۔