شہری غیرقانونی نمبرپلیٹس لگائے گھومنے لگے ،محکمہ ایکسائز خاموش تماشائی بن گیا

 ٹک ٹاکر کاشف ضمیر، ندیم نانی والا سمیت دیگر شہریوں کی غیر قانونی نمبرپلیٹس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور(دانش منیر)محکمہ ایکسائزکی جانب سے وینٹی نمبر کی نیلامی کا سلسلہ جاری ہے مگر تاحال فعال نہیں ہوسکی ایسے میں شہری غیر قانونی من پسند نمبر پلیٹس لگانے میں مصروف ہیں ان میں معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر، ندیم نانی والا سمیت دیگر شہریوں نے غیر قانونی نمبرپلیٹس لگا لی،ٹک ٹاکرز کی غیر قانونی نمبر پلیٹس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے مگر ادارے کارروائی سے گریزاں ہیں ۔کاشف ضمیر اور ندیم نانی والا سمیت متعدد کی اپنی گاڑی پر لگائی نمبر پلیٹس ایکسائز سے حاصل کردہ نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق ندیم نانی والا نے بھی اپنے نام کی لگائی نمبر پلیٹ کی ایکسائز سے قانونی کارروائی نہیں کروائی۔اسی طرح دیگر شعبوں سے وابستہ لوگ بھی غیر قانونی نمبر پلیٹس لگا کر گھومنے میں مصروف ہیں جبکہ محکمہ ایکسائزسمیت سرکاری ادارے غیر قانونی نمبر پلیٹس کے استعمال پر خاموش تماشائی بن گئے ۔ ٹریفک پولیس،پنجاب پولیس، ہائی وے پولیس سمیت محکمہ ایکسائزنے بھی تاحال کوئی کارروائی نہیں کی۔