گاڑیوں وموٹرسائیکلوں کی نمبرپلیٹس کی تیاری کی اجازت

لاہور (آئی این پی)فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں حکومت نے باقاعدہ طور پر 30 لاکھ سے زیادہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی تاخیر سے بنی نمبر پلیٹس کی تیاری کی اجازت دے دی ہے۔ یہ ایک پرانا مسئلہ تھا جو پچھلے چار سالوں سے حل نہیں ہو سکا تھا۔ محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں کے مطابق نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے ذریعے پچھلے دو سال میں 19 لاکھ سے زائد نمبر پلیٹس فراہم کی جا چکی ہیں۔ اب باقی ماندہ 11 لاکھ نمبر پلیٹس کی تیاری کا عمل شروع ہونے والا ہے۔واضح رہے کہ ان نمبر پلیٹس میں سے تقریباً 9 لاکھ 50 ہزار موٹر سائیکلوں کے لیے اور 1 لاکھ 50 ہزار گاڑیوں کے لیے تیار کی جائیں گی۔ باقی پلیٹس بھی NRTC کی مدد سے گاڑیوں کے مالکان تک پہنچائی جائیں گی۔ حکام نے بتایا کہ پچھلے کئی برسوں میں شہریوں سے اربوں روپے وصول کیے گئے، مگر تکنیکی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے بروقت نمبر پلیٹس تیار نہ کی جا سکیں۔