عید کے بعد پیپلزپارٹی کاپنجاب میں عوامی رابطہ مہم تیزکرنے کا فیصلہ ، ن لیگ اتحادی ، خاموش تماشائی نہیں بن سکتے:گورنرپنجاب

 سردار سلیم حیدر خان ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کی تیاری 
 گورنر ہائو س میں اجلاس ،پرویز اشرف، حسن مرتضیٰ ،ندیم افضل چن،شہزادچیمہ،عبدالقادرگیلانی سمیت دیگر رہنمائوں ی شرکت ،سردار سلیم حیدر پارٹی کو پالیسی دے دی ،پیپلز پارٹی کے کارکن اور سینئر رہنما کارنر میٹنگز کرینگے 
لاہور(کرائم  رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی نے عیدالفطر کے بعد پنجاب میں عوامی رابطہ مہم تیزکرنے کا فیصلہ کرلیا ،گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اس حوالے سے پارٹی کو پالیسی دے دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس گزشتہ روز گورنر ہائوس لاہو رمیں ہوا ،گورنرپنجاب کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر پرویز اشرف،جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ ،ندیم افضل چن،شہزادچیمہ،عبدالقادرگیلانی سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی کو عیدالفطر کے بعد عوامی رابطہ مہم تیز کر نے کی ہدایت کی گئی ،گورنر نے اس حوالے سے پارٹی کو پالیسی بھی دے دی۔سلیم حیدرخان کا کہناتھاکہ پنجاب میں پیپلز پارٹی دوسری جماعتوں کو ٹف ٹائم دے گی،پیپلز پارٹی کے کارکن اور سینئر رہنما کارنر میٹنگز کا انقعاد کریں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ن لیگ کی اتحادی جماعت ضرورہیں لیکن خاموش تماشائی نہیں ،پیپلز پا رٹی پاک فوج کے شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے مسلسل رابطے میں رہے گی اور ان کے مسا ئل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے گی،پیپلز پارٹی اورمیں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،سرحدوں پر ہماری حفاظت کر نے والے پاک فوج کے جوان ہمارا فخر ہیں۔گورنرنے کہاکہ میراگور نر ہائوس میں مقصد بلاول بھٹو کو عوامی مینڈیٹ سے وزیراعظم بنانا ہے۔