کراچی(آئی این پی )گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے جنسی تشدد ایک "سنگین انسانی المیہ" ہے، ہمیں خاموش تماشائی بننے کے بجائے متاثرین کی آواز بننا چاہیے۔عالمی یوم برائے خاتمہ جنسی تشدد تنازعات کے موقع پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا ہے کہ تنازعات کے دوران خواتین، بچوں اور کمزور طبقات کو تحفظ فراہم کرنا بین الاقوامی و قومی سطح پر ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرین کو نفسیاتی، قانونی اور سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔