شام میں انتقال اقتدار کیلئے شامی عوام کی خواہشات کا احترام کیا جائے،اجلاس کا اعلامیہ جاری
کویت سٹی (آئی این پی )خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا۔کویت میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے 46ویں غیر معمولی اجلاس میں شام، لبنان اور غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا کہ شام کی خودمختاری اور سالمیت پر بیرونی مداخلت مسترد کرتے ہیں، شام میں انتقال اقتدار کیلئے شامی عوام کی خواہشات کا احترام کیا جائے۔اس کے علاوہ خلیج تعاون کونسل نے کہا کہ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ ہیں۔دوسری جانب سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان سے لبنانی آرمی چیف کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں سعودی عرب اور لبنان نے باہمی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔