خلیج تعاون کونسل کا شینجن ماڈل کی طرز پر مشترکہ سیاحتی ویزا متعارف کرانے کا فیصلہ

دبئی (آئی این پی )خلیج تعاون کونسل (جی سی سی ) کا مشترکہ سیاحتی ویز ( جی سی سی گرینڈ ٹورز) 2025 کے آخر میں آزمائشی طور پر متعارف کرایا جائے گا اور بعد میں مکمل طور پر نافذ ہوگا ۔خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ ویزا بالکل شینجن ماڈل کی طرز پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان کے درمیان باآسانی سفر کی سہولت دے گا۔جی سی سی کے سیکریٹری جنرل جاسم البدوائی نے تصدیق کی ہے کہ یہ ویزا حتمی منظوری کے آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے اس کی درخواستیں دی جا سکیں گی۔اگرچہ جی سی سی کے شہری پہلے ہی خطے میں ویزا فری سفر کر سکتے ہیں، یہ ویزا خاص طور پر لاکھوں غیر ملکی رہائشیوں کے لئے ہے، اس کے ذریعے ویزا حاصل کرنے کا عمل آسان ہوگا، مدت زیادہ ہوگی اور الگ الگ 6 ویزے لینے کے مقابلے میں اخراجات بھی کم ہوں گے۔متحدہ عرب امارات کے وزیر معیشت عبداللہ بن طوق المری نے زور دیا کہ صرف شہری پاسپورٹ رکھنے والے ہی نہیں بلکہ رہائشی بھی زیادہ سہولت سے سفر کر سکیں گے، جس سے اماراتی شناختی کارڈ جیسے دستاویزات مزید مثر ہو جائیں گے۔اگرچہ تفصیلات ابھی طے کی جا رہی ہیں، توقع ہے کہ ویزا میں ایک ملک یا چھوں ممالک کے انتخاب کے ساتھ 30 سے 90 دن کی مدت کے آپشن دیے جائیں