اوٹاوا (آئی این پی )کینیڈا کی خفیہ ایجنسی نے تصدیق کی کہ بھارت غیر ملکی مداخلت کا مرتکب ہوا ہے۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق کینیڈین انٹیلیجنس ایجنسی(سی ایس آئی ایس )نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی حکام بشمول کینیڈا میں بھارتی پراکسی ایجنٹس، کینیڈا کی کمیونٹیز اور سیاست دانوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کی یہ سرگرمیاں کینیڈا کے موقف کو بھارتی مفادات سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش ہیں