بینکوں کے بغیر جائیداد کی خریدوفروخت پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا

پنجاب حکومت کی فیلڈ فارمیشنز کو مطلوبہ جرمانہ وصول کرنے کی ہدایات جاری کرنے کی ہدایت
 لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کے تحت پنجاب میں نان بینکنگ ٹرانزیکشنز کے ذریعے کی گئی غیر منقولہ جائیداد کی خریداری پر 5فیصد جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے بورڈ آف ریونیو پنجاب نے رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب، ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ، ضلعی رجسٹراروںاور ڈپٹی کمشنرز کو ایک خط لکھا ہے۔خط کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کے سیکشن 75اے کے تحت نان بینکنگ ٹرانزیکشن کے ذریعے جائیداد کی خریداری کی صورت میں 5فیصد کی شرح سے جرمانہ وصول کیا جائے گا اگر قیمت غیر منقولہ جائیداد جس کی منصفانہ مارکیٹ ویلیو 50لاکھ روپے سے زیادہ ہو یا کوئی دوسرا اثاثہ جس کی منصفانہ مارکیٹ ویلیو 10لاکھ روپے سے زیادہ ہو۔