گٹکا ،نشہ آورسپاریوں کی خریدوفروخت ،بچے، جوان بیمار

بیچنے والوں کیخلاف کارروائی نہ ہوئی، کاروباربڑھ گیا،کمشنرنوٹس لیں:شہری
ساہیوال (خصوصی رپورٹ)شہر اور گردونواح میں گٹکا اور نشہ آورسپاریوں کی خریدوفروخت دھڑلے سے جاری ہے،گٹکا اور نشہ آور سپاریاں کولڈ ڈرنکس شاپس ?جنرل سٹورز اور کریانہ والی دکانوں پر سرعام لٹک رہی ہوتی ہیں اورکوئی انہیں پوچھنے والا نہیں، جس کیاستعمال سیبچے اورجوان بیمار ہورہیہیں۔عوامی وسماجی حلقوں کاکہناہے کہ سکولز اور کالجز کے طلبہ اور عام شہریوں میں گٹکا اور نشہ آور سپاریوں کے استعمال میں روزبروز اضافہ ہورہاہے۔ انہوں نے کہاکہ نشہ آور گٹکا اور سپاریاں گلے کے کینسر ?گردوں کی پتھری اور دیگر مختلف بیماریوں کا باعث بن رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نشہ آور گٹکا اور سپاریوں کی فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف کوئی محکمہ ایکشن نہیں لے رہاجس سے یہ کاروبار میں مزید اضافہ ہورہاہے۔ انہوں نے کمشنر اور دیگر متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ گٹکا اور نشہ آور سپاریوں کی فروخت پر مکمل طورپر پابندی عائدکرکے نوجوان نسل کو بچایاجائے۔