لاہور(کرائم رپورٹر)وائلڈ لائف رینجرز پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے تیتر، مور اور طوطے برآمد کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق وائلڈ لائف رینجرز سالٹ رینج ریجن نے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے تیتر ،مور اور طوطے برآمد کر کے 5 ملزمان کا وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان کیا اور اڑھائی لاکھ روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کرکے کیس نمٹا دیا۔