حکومت کا چیئرمین پی اسے سی کاانتخاب اگلے ہفتے کرانیکافیصلہ

حکمران جماعت کے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے پی ٹی آئی کو تیسرا خط بھیج دیا
 اسلام آباد (آئی این پی)حکمران جماعت کے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے اپوزیشن کے غیر سنجیدہ رویہ کے خلاف پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگرکوتیسرا خط لکھ دیا۔ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے خط کے متن میں لکھا  پبلک اکاونٹس کمیٹی کی تشکیل مسلسل التوا کا شکار ہے ، حکومتی اتحاد کی جانب سے چئیرمین پی اے سی کا انتخاب آئندہ ہفتے ہر صورت کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے دو خطوط میں آپ سے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لئے 4 ممبران کا پینل مانگا تھا۔ خط کے متن میں لکھا گیا کہ حکومتی اتحاد کی جانب سے چیئرمین پی اے سی کے انتخاب کے لئے سنجیدہ کوشش کی گئی، چار ناموں پر مشتمل پینل منگوانے کا فیصلہ حکومتی اتحاد کا مشترکہ ہے، حکومت چیئرمین پی اے سی کا عہدہ اپوزیشن کو دینا چاہتی ہے تاکہ خود احتسابی کاعمل صاف و شفاف رہے۔