صوبے کے38 ہزار سکولوں میں ایک ماہ کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے اور بائیومیٹرک سسٹم نصب کیے جائیں گے، ضلعی حکام کو ہدایت جاری
فیصل آباد(آ ئی این پی)پنجاب حکومت صوبے کے تمام سرکاری سکولوں میں سکیورٹی اور نگرانی کا نظام مزید مؤثر بنانے کے لیے اساتذہ کے لیے بائیومیٹرک حاضری کا نظام متعارف کرا رہی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم نے تمام ضلعی تعلیمی حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ صوبے کے تقریباً 38 ہزار سرکاری سکولوں میں ایک ماہ کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے اور بائیومیٹرک سسٹم نصب کیے جائیں۔