اگلے ہفتے پھر بجلی صارفین کو5 روپے3 پیسے یونٹ ریلیف ملے گا:چیئرمین نیپرا

اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے کہاہے  اگلے ہفتے تک بجلی صارفین کو مختلف ایڈجسٹمنٹ میں پانچ روپے تین پیسے فی یونٹ کا فوری ریلیف ملے گا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک روپے اکہتر پیسے سستی کرنے پر نیپرا نے سماعت مکمل کر لی۔نیپرا اتھارٹی اعدادوشمار کاجائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی، پاور ڈویژن کے حکام کا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال بہتررہنے تک انشااللہ صارفین کو ریلیف ملتا رہے گا