لاہور(خصوصی رپورٹ)حکومتِ پنجاب نے صوبہ بھر کے مزارات پر آن لائن عطیات اور لنگر کی شفاف تقسیم کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جسے مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔ یہ اقدام حکومتی ڈیجیٹائزیشن پالیسی کے عین مطابق ہے جس کا مقصد شفافیت، کارکردگی اور عوامی سہولت میں اضافہ کرنا ہے۔ پہلے مرحلے میں مزار حضرت علی ہجویریؒاور مزار حضرت بی بی پاک دامن کے لیے علیحدہ ایپس تیار کی جائیں گی۔ ان مزارات پر اس منصوبے کا پائلٹ آغاز کیا جائے گا اور کامیابی کی صورت میں اسے دیگر مزارات تک توسیع دی جائے گی۔