آئندہ سال مزید واٹرٹینکس منصوبے متعارف کرانیکافیصلہ

رپورٹ تیار ،قذافی سٹیڈیم انڈر گرائونڈ واٹر ٹینک کا کام 100 فیصد مکمل 
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور میں 10 انڈرگرائونڈ میگا واٹر سٹوریج ٹینکس کی تعمیر کا کام حتمی مراحل میں داخل،سیکرٹری ہائوسنگ نورالامین مینگل کو رپورٹ میں پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، ایم ڈی واسا غفران احمدکی جانب سے رپورٹ تیار کی گئی، قذافی سٹیڈیم انڈر گرائونڈ واٹر ٹینک کا کام 100 فیصد مکمل کیا گیا، کوپر روڈ انڈر گرائونڈ واٹر ٹینک 98 فیصد کریم پارک کا 97 فیصد سول ورک مکمل کیا گیا، گارڈن ٹائون 96 فیصد اور اقبال ٹائون واٹر ٹینک 94 فیصدمکمل، وارث روڈ اور ریلوے سٹیشن واٹر ٹینکس کا کام 91 فیصد مکمل کیا گیا، تاجپورہ انڈ گرائونڈ واٹر ٹینک 65 فیصد جبکہ شمع روڈ کا کام 45 فیصد تک مکمل کیا گیا۔ سیکرٹری ہائوسنگ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایات پر شہر لاہور میں جدید انجینئرنگ حل متعارف کرائے گئے، انڈر گرائونڈ واٹر ٹینکس منصوبے جدت پسند حکومتی ترجیحات کی عکاسی کرتیہیں،  اربن فلڈنگ کو شہری معمولات زندگی کا حصہ سمجھتے تھے، آئندہ سال مزید واٹر ٹینکس منصوبے متعارف کرائے جائیں گے۔